ڈی آئی خان (حذیفہ اشرف)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت قریب ہے جب عوامی طاقت کے ذریعے حقیقی جمہوریت بحال کی جائے گی۔ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک روٹ عوام کے لیے ہے، کارکنان اسلام آباد جانے کی تیاری کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست گالم گلوچ یا بدتمیزی کی نہیں بلکہ جمہوریت، شرافت اور عوامی خدمت کی سیاست ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی حیثیت اب رسمی رہ گئی ہے، اصل طاقت عوام کے پاس ہے۔ 2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، ہم چوری شدہ مینڈیٹ کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا تھا اور ہم نے اس وقت بھی وہ الیکشن نہیں مانا تھا۔فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے، انہیں بھوکا مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا اور ہم آج بھی اسی اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…