موسم کی تبدیلی کے باعث ہجرت کر کے پاکستان آ نے والے مہمان پرندوں کا شکار دھڑلے سے جاری۔جنگلی حیات کے تحفظ کے محکمے خاموش تماشاٸ

موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے ساٸبیریا کے علاقوں سے پاکستان آ نے والے مہمان پرندوں کو شکاریوں نے نشانے پر رکھا ہوا ہے نامناسب موسم میں اپنی جان کو زندہ رکھنے کےلیے یہ پرندے اس موسم میں پاکستان کا رخ کرتے ہیں جہاں بے رحم شکاری ان کی تاک میں ہوتے ہیں جس کے باعث ان پرندوں کی اندھا دھند نسل کشی ہو رہی ہے

محکمہ جنگلی حیات اس سلسلے میں مکمل طور پر غافل ہے اور اس سنجیدہ مسٸلے کی طرف کوٸ توجہ نہیں دے رہا محکمہ کےحرام خور اہلکار ان معصوم جانوں کے ضیاع پر رشوت لے کر ان کی جانیں لینے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں عوامی حلقوں نے اس سنجیدہ مسٸلے کی طرف توجہ دینے کےلیے وفاقی وصوباٸ حکومتوں سے اپیل کی ھے کہ ان بے زبان پرندوں کی جانیں بچانے کےلیے خصوصی اقدامات کیے جاٸیں