موسلا دھار بارش کے دوران چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق

کوٹلی ستیاں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کوٹلی ستیاں میں شدید بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص موقعہ پی ہی جابحق ، دن بھر ہونے والی شدید بارش کے باعث کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقہ لسکوٹلی میں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ضعیف العمر شخص سائیں محمد یوسف جو کہ موقعہ پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے سائیں محمد یوسف گھر میں اکیلے تھے انکی کوئی اولاد بھی نہ تھی جبکہ بیوی پہلے ہی وفات پا چکی تھیں اہل علاقہ نے اپنی مدد آ پ مکان کے ملبے سے انہیں نکالا مگر وہ زندگی کی بازی ہا ر چکے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں