راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مورگاہ پولیس کا رابری کی اطلاع پر فوری رسپانس، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم دو لاکھ روپے، اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق شہری نے 15 پر اطلاع دی کہ 03 ملزمان اسلحہ کی نوک پر اس سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے ہیں،مورگاہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، مورگاہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا، ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم دو لاکھ روپے، اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمدکرلیا،ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، واردات پر فوری رسپانس اور ملزم کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی سول لائنز اور مورگاہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔