وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او چوآ سرکل سجاد حسین کی سربراہی میں،ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سب انسپکٹر امان اللہ،انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں سب انسپکٹر شرف عبید اللہ کی ٹیم کے ہمراہ چوری کے کیس میں ملوث ملزم وجیح الرحمن ولد ساجد محمود ساکن نچندی کے قبضہ سےچوری شدہ 72 موبائل فون جن کی مالیت 52 لاکھ ہے برآمد کر کے،ملزم کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔