منیرغافل کی چھٹی برسی پر محفل مشاعرہ کا انعقاد

خطہ پوٹھوہار کی سرزمین پر جید اور ممتاز شخصیات نے جنم لیا ہے یہ خطہ مملکت خداد اد میں خاص اہمیت اس وجہ سے رکھتا ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے نامور ادباء قلم کے ذریعے پہچان دلوائی پوٹھوہار کے لوگ ادیبوں اور شاعروں سے بہت محبت کرتے ہیں ان کے اعزاز میں انعقاد پذیر ہونے والی سالانہ تقریبات اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ یہ لوگ فقراء اور فقراء کا ادب کرنے والوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ قدیم ادبی تہذیب و ثقافت کے ممتاز مشہور و معروف شعراء کی فہرسست میں سے ایک نایاب نام محمد منیر غافل ؔ خادم دربارِ عالیہ حضرت پیر مہر علی شاہ ؒ کی سالانہ چھٹی برسی23جولائی بروز ہفتہ کو اُن کے آبائی گھر بمقام ڈنگور سیداں عظیم الشان انداز سے منائی گئی جس میں علاقہ بھر سے نامور شعرائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی محفل مشاعرہ کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور نعت شریف سے ہوا محفل مشاعرہ کی صدارت صَدائے پُوٹھوہار صفدر حسین صفدر (چراہ) نے نہایت ہی خو بصورت انداز سے فرمائی دیگر مہمان شعراء میں ارشد محمود ارشد (چراہ) حاجی عدیل ظفر عدیل‘محمدمسعود کیانی‘ ارشد محمود فلکی‘جہانگیر احمد رضی‘ فیض احمد فیضی‘ ملک یاسر صابری‘راجہ اللہ دتہ سیٹھی‘وحید احمد (جبی) اور خرم حمید ناظم شاگرد خاص محمد منیر غافل ؔ شامل تھے جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض خوشبوئے پُوٹھوہار جہانگیراحمد رضی نے بخوبی انجام دئیے۔ محفل کو چار چاند لگانے والے مہمانِ خصوصی سید فخر حسین شاہ (ڈنگور سیداں)‘مستری ناصر محمود (پلندری آزاد کشمیر)‘نعمان صفدر (چراہ)‘میاں محمد زعفران قریشی (میانہ تھب شریف) اور علاقہ بھر سے کئی اہل ذوق افراد نے شرکت کی اس موقع پر شعرائے کرام نے دل موہ لینے والے کلام پیش کر کے نہ صرف حاضرین سے داد وصول کی بلکہ خوبصورت اشعار کے ذریعے محمد منیر غافل کی ادب کے لیے کی جانے والی خدمات پر انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیامحمدمنیر غافل کی چھٹی برسی پر انعقاد پذیر ہونے والے محفل مشاعرہ کا انعقاد انجمن محبان محمد منیر غافل کے زیر انتظام کیا گیا تھا جس پر شرکاء نے انجمن کے کارکنان کو بھی خراج تحسین پیش کیا محمد منیر غافل نے سرزمین پوٹھوہار کے لیے بے پناہ کام کیا وہ دربار عالیہ گولڑہ شریف کے خاص خادمین میں سے تھے ان کا تعلق تحصیل کہوٹہ کے گاؤں ڈنگور سیداں تھے انھوں نے اپنے علاقے کا نام روشناس کرانے میں کلیدی کردار اد کیا یہی وجہ ہے کہ آج پوٹھوہاری ادب سے وابستہ افراد محمد منیر غافل کی برسی پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کرتے ہیں جس میں محفل نعت اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ ملک یاسر صابری نے خصوصی دعا فرمائی اور منتظمین میں وحید احمد‘ساجد محمود‘واجد محمود‘بلال شریف‘آصف حسین‘ممریز حسین‘شمریز حسین‘زاہد حسین‘طاہر محمود‘ذیشان احمد‘امجد حسین‘نعیم ملنگی اور اہلیانِ ڈنگور سیداں نے بھی مہمان نوازی کا خوب حق ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں