منگلا: بجلی کی بندش پر شدید احتجاج، میرپور منگلا روڈ مکمل

منگلا (نامہ نگار) — منگلا کے مقام پر عوام نے بجلی کی طویل بندش اور کم وولٹیج کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میرپور منگلا روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک بجلی کی بحالی مکمل طور پر نہیں ہوتی، احتجاج جاری رہے گا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، جبکہ وولٹیج کی کمی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ گھریلو امور، پانی کی فراہمی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں، جس پر شہری مجبوراً سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

محمد حسیب چودھری۔پنڈی پوسٹ۔ میرپور آزاد کشمیر

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

3 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

6 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

6 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

6 hours ago