منصورہ میں تین روزہ قیام

تحریر:ساجد علی
دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے مرکز امن اور سکون کی بستی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں تین روز قیام کا موقع ملا تین روز قیام کی دعوت مجھے ڈاکٹر خالد فخر امیر زون پی پی 111 نے دی میں ان کی پرخلوص دعوت پر ان کا شکر گزار ہوں جماعت اسلامی اپنے کارکنان اور ارکان کی تربیت کا بہترین نظام رکھتی ہے۔ بانی جماعت سید ابو الاعلی مودودی رحمة اللہ علیہ نے جماعت اسلامی کی بنیاد ہی تربیت اورکردار پر رکھی ہے قران و سنت کی دعوت اور بہترین لٹریچر کے ذریعے ارکان و کارکنان کے اندر نکھار پیدا کیا جاتا ہے۔ مرکز جماعت میں نئے اور پرانے ارکان کارکنان و ذمہ داران کی تربیت کے لیے ایک خوبصورت نظام قائم ہے جسے مرکزی تربیت گاہ کا نام دیا گیا ہے اس کے انچارج مولانا سیف الرحمن صاحب ہیں اس شعبے کو کئی سالوں سے بہترین انداز میں چلا رہے ہیں اس شعبے کے تحت ہر ماہ ملک کے مختلف علاقوں سے پلاننگ کے تحت ایک سو سے 400 لوگوں تک بلایا جاتا ہے انہیں تین دن قیام کرایا جاتا ہے بہترین رہائش کھانا دیا جاتا ہے تربیت گاہ کے ناظم مولانا سیف الرحمان صاحب معروف عالم دین اور سکالر ہیں جو تین دن کے پروگرامات کو ترتیب دیتے ہیں۔ جماعت کے مرکزی اور صوبائی ذمہ داران کے علاوہ علماءکرام اور سکالرز اپنے شیڈول کے تحت آتے ہیں اور شرکاءسے مخاطب ہوتے ہیں صبح فجر کے بعد درس قران درس حدیث مسنون دعائیں یاد کرائی جاتی ہیں نمازوں کے وقفے کے بعد شرکائے تربیت گاہ کے لیے بہترین کھانے کا انتظام ہوتا ہے اس کے علاوہ مسلسل تقاریر اور بیانات ہوتے ہیں یہ تین دن بہت مفید ثابت ہوتے ہیں دینی تربیت قران و سنت سے آگاہی جماعتی اور ملکی معلومات حکومتی کارگزاری جماعتی تاریخ اور ملکی حالات و واقعات پر سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے یہ سب شرکائے تربیت گاہ کے لیے بہترین اثاثہ اور سرمایہ ثابت ہوتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں داخل ہوتے ہی ایک عجیب دلی سکون اور خوشی محسوس ہونے لگتی ہے یوں لگتا ہے ہم کسی ایسی بستی اور مثالی کالونی میں داخل ہو گئے ہیں جہاں امن سکون صفائی ڈسپلن سر سبز شاداب درخت اور پھول اور پودوں کی خوشبو دل کو بہت بھلی لگتی ہے پہلی بار منصورہ میں آنے والا شخص ہو یا بار بار آنے والا یکساں سکون محسوس کرتا ہے منصورہ میں سیکیورٹی کے افراد سے لے کر ہر ملنے والا آپ سے محبت سے پیش آئے گا مرکزی اور صوبائی دفاتر کا خوبصورت نظام کشادہ اور خوبصورت مسجد بہت بڑا فل ایئر کنڈیشن ایڈیٹوریم جہاں پروگرامات ہوتے ہیں مرکزی اور صوبائی دفاتر میں جہاں لوگ ملازمت نہیں ایک مشن سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں کئی کئی سالوں سے ادا کر رہے ہیں۔منصورہ میں تین دن قیام کے دوران مجھے اپنے محسن نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ صاحب سے ملنے کے ساتھ اور ان کا مدلل خطاب سننے کا موقع ملا اسی طرح ہمارے برادر مکرم مولانا محمد جاوید قصوری صاحب جو اس وقت امیر جماعت اسلامی پنجاب ہیں ان سے بھی ملاقات ہوئی اور ان کا پرجوش خطاب سنا اسی طرح ڈاکٹر طارق سلیم ڈاکٹر بابر رشید بزرگ رہنما حافظ محمد ادریس ڈاکٹر اسامہ رضی مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم نائب قیم شیخ عثمان فاروق الخدمت فاؤنڈیشن سے میاں عبدالشکور شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک صاحب کے خطاب سنے انہوں نے شرکائے تربیت گاہ کے لیے اپنے خوبصورت انداز میں خیالات کا اظہار کیا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بیرون ملک سفر کی وجہ سے شرکاءسے خطاب نہ کر سکے ان سے ملاقات اور
خطا ب سے محروم رہے فیصل آباد سے 400 ارکان و کارکنان نے اپنے امیر ضلع پروفیسر محبوب الزماں بٹ کی قیادت اور اپنے اپنے امیر زون کی سرپرستی میں تربیت گاہ میں شرکت کی یقینا گھر سے باہر ہر شرکائے تربیت گاہ کے لیے گزارے یہ تین دن ان کے لیے بہترین اور قیمتی اثاثہ ہوں گے مفید معلومات اور نمازوں کی پابندی تہجد کی ادائیگی آخرت کا بہترین سرمایہ ثابت ہو گی انشاءاللہ