منشیات کے خلاف پولیس کی دو الگ کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار

کہوٹہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے مجموعی طور چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عامر صدیق نے کارروائی کے دوران کھدیوٹ موڑ سے تنویر حسین قوم دھنیال کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی میں اے ایس آئی عظمت عباس نے ٹنگی ڈیم کے علاقے میں مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور محمد توقیر کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے بھی دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔