منشیات کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم نیئر سکنہ کھڈیوٹ تھانہ کہوٹہ سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک کردیا گیاذرائع کے مطابق ملزم کو جہلم کے مقام پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم منشیات کے مقدمات میں مطلوب اور عرصہ دراز سے اشتہاری تھا۔
تفصیلات کے مطابق، پولیس نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی کے دوران ملزم زخمی ہوا
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم منشیات کے مقدمات میں طویل عرصے سے اشتہاری تھا اور مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کے خلاف کئی تھانوں میں مقدمات درج تھے اور اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کئی ماہ سے کوشاں تھی۔
کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ایسے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.