28

منشیات فروش خاتون کو 9 سال قید کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،لیڈی منشیات سپلائر کو معزز عدالت سے 9 سال قید کی سزا، مجرمہ گلناز کو 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق لیڈی منشیات سپلائر مجرمہ گلناز کو معزز عدالت سے 9 سال قید کی سزا سنا دی، مجرمہ کو 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی،

مجرمہ کو 1 کلو 560 گرام چرس برآمد ہونے پر صدر واہ پولیس نے گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کی سزایابی منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے اہم ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں