راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 03ملزمان گرفتار، 03کلو سے زائد چرس برآمد، مقدما ت درج۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم انعام کو گرفتار کرلیا،
ملزم سے01کلو720گرام چرس برآمدہوئی، صد رواہ پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرکے ملزم سے960گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ملزم وحید کو گرفتا ر کرکے ملزم سے560 گرام چرس برآمد کرلی،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرا رواقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فرو شوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔