کہوٹہ ( سہیل ستی )پو لیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او سید شاہد گیلانی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری کھڈیوٹ میں بدنام زمانہ منشیات فروش نئیر کی گرفتاری کے لیے پولیس کا آپریشن۔ملزم نے پولیس پارٹی پہ فائرنگ کر دی جس سے ایک ہیڈ کانسٹیبل شکیل زخمی ہو گیا جسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔ اعلی افسران موقع پہ روانہ۔ واضع رہے کہ مذکورہ منشیات فروش پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔