مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مندرہ میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیوٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ 223ملین روپے کی لاگت سے یہ عمارت 2023تک مکمل ہو جائے گی اور اس میں لاوارث اور تشدد کے شکار 200 بچوں اور بچیوں کی رہائش کیلئے الگ الگ ہاسٹل قائم کئے جائیں گے۔ سنگ بنیاد کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عمارت کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہدایت پر رکھا گیا ہے اور چائلڈ پروٹیکشن کے یونٹس بہت جلد صوبہ کے تین اضلاع میں قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہو گا اور اس میں ایک سکول کے علاوہ بچے بچیوں کو ہنر سکھانے کا بھی بندو بست کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور ظلم کے شکار بچوں اور بچیوں کی اذیت لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان کی مصیبتوں کا ازالہ کرے اور معاشرے کا بہترین فرد بنانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے قوانین کو مزید سخت کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ادارہ ایک کرائے کی عمارت میں قائم کیا گیا ہے جس کا ماہانہ کرایہ چار لاکھ روپے ہے اور اس عمارت میں صرف 50بچوں کی رہائش کا انتظام ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.