مندرہ دو موٹر سائیکل چور گرفتار، آٹھ چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

مندرہ (نامہ نگار) تھانہ مندرہ کے زیرانتظام سکھو موڑ چوکی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت ثاقب اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔

چوکی انچارج کی سربراہی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آٹھ چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، جو مختلف مقامات سے چوری کی گئی تھیں۔