186

مندرہ اور کلرسیداں میں قائم غیرقانونی سوسائیٹیوں کے مالکان کو نوٹس جاری

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے دو غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں اور 11 غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز کے مالکان ملک تصور، مسٹر ذاکر، ملک ریاست، عاصم عزیز، شیخ میثم، ادریس اعوان، ماسٹر ظہیر، سید ثمر شاہ، چوہدری اسلم بانی، قاضی نوید، حاجی ابرار، چوہدری حمید، ملک اسلم، ملک ابرار، خرم قیوم، چوہدری عابد، راجہ طاہر، چوہدری یاسر، مسٹر کوثر، مسٹر بدر، انجم کیانی اور طاہر مدنی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق غیر قانونی دو نجی ہاؤسنگ سکیموں میں اتحاد ٹاؤن موضع ہرنال مندرہ چکوال روڈ گوجر خان اور جوریاں تا گاہی سیداں روڈ راولپنڈی موضع جراری پرعزیز بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ لمیٹڈ اور11 غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز جن کےموضع جات موضع کلر بدھال تحصیل کلر سیداں، موضع مانکیالہ سٹوپا روڈ ، ناظم آباد موضع لونی کلر بائی پاس روڈ کلر سیداں، موضع بگہ شیخاں، موضع چک بھٹہ، موضع دھمیال، موضع بشنڈوٹ، موضع کھبل، موضع سکھواور موضع میرا سنگل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں