394

مندرہ:پاؤں پھسلنے سے نوجوان کنویں میں گر کر جانبحق

مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ کے علاقہ ہرنال میں کنویں سے پانی نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجرخان کے قصبہ مندرہ کے نواحی علاقہ ہرنال میں جنید ولد رجب علی عمر 26 سال کنویں سے پانی نکال رہا تھا کہ پاوں پھسل گیا اور کنویں میں جا گرا ۔کنوا گہرا ہونے کی وجہ سے نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں اور دم توڑ گیا متوفی جنید کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے بتایا جار ہا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں