مندرہ‘شادی کی تقریب میں آتشبازی کرنےپر 2ملزمان گرفتار


مندرہ ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مندرہ پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے02ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے02ملزمان آصف لطیف اور عامر لطیف کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس ڈی پی او گوجرخان نے ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں