77

مندرہ،ڈاکو گن پوائنٹ پر 57 لاکھ اور 1 کروڑ مالیتی گاڑی چھین کر فرار

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ مندرہ کے علاقے باؤلی کے قریب پولیس یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد شہری سے ساڑھے 57 لاکھ روپے نقدی،ایک کروڑ روپے مالیت کی ہنڈائئ سناٹہ کار چھین کر فرار ،

ملزمان نے بلیک ہنڈا ویزل گاڑی پر نیلی ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی،

گجرات سے تعلق رکھنے والا شہری اسلام آباد گاڑی کی خریداری کے سلسلے میں رقم لے کر آیا تھا،

دوران واردات ملزمان نے شہری کی آنکھیں،ہاتھ باندھ دیئے، واردات کے بعد ملزمان متاثرہ شہری کو ویران جگہ پر اتار کر فرار ہوگئے،

مندرہ پولیس نے متاثرہ شہری عمران علی کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں