تھانہ مندرہ کے علاقے کلیام اعوان جھنگی لوٹن شاہ میں علی الصبح ہاؤس رابری کی سنگین واردات،
آتشیں اسلحہ سے لیس ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارات، 05 لاکھ روپے نقدی و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے،
جھنگی لوٹن شاہ یونین کونسل کلیام اعوان سے تعلق رکھنے والے لاء سٹوڈنٹ قاسم نواز کے مطابق سوموار علی الصبح ساڑھے چار بجے نامعلوم ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے،
ڈاکوؤں نے برآمدے میں لگی گرل میں02 سوراخ کرکے کنڈی کھولی اور تمام گھر والوں کو جگا کر اسلحہ کی نوک پر ایک جگہ یرغمال بنا لیا،
02 ڈاکوؤں نے ہماری نگرانی کی جبکہ دیگر نے کمرے کی تلاشی دوران،06 تولے طلائی زیوارات،05 لاکھ نقدی سمیت 09ان سِلے سوٹ لوٹ لیے،
قاسم نواز کے مطابق ملزمان میں سے 02 پشتو زبان، دیگر پنجابی لہجے میں گفتگو کررہے تھے،۔
ذرائع کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے متاثرہ شہری قاسم کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔