گوجرخان (عبدالستار نیازی) مندرہ پولیس کی ا ہم کاروائی، پراپرٹی کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پراپرٹی کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے نامزد ملزم عدنان کو گرفتاررکرلیا، ملزم عدنان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پراپرٹی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مسعود کو قتل کر دیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیا گیاتھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدراحمد زنیرچیمہ نے ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلا ف کاروائیاں جاری رہے گی۔
284