ملہال مغلاں (فخر مرزا‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) ٹریفک پولیس ملہال مغلاں میں تعینات عملہ مال پانی بٹورنے کے چکر میں اپنی ڈیوٹی بھول گیا سکول کے اوقات میں ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے بچوں کو لانے لے جانے والی گاڑیوں نے سکول کے اوقات میں دل چاہی جگہوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے بچوں کو اٹھانا بٹھانا شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سکول اوقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں کتنی دیر کھڑی رہتی ہے تاہم ٹریفک کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے تعینات عملہ نے پولیس چوکی ملہال مغلاں اور پٹرولنگ پولیس پوسٹ پر گاڑیوں کی پکڑدھکڑ اور مال بٹورنے کا فریضہ سنبھال رکھا ہے ڈی ایس پی ٹریفک چکوال اور ڈی پی او چکوال نوٹس لیں۔