ٹیکسلا۔ مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان 1947میں آزاد ہوا مگر 78سال تک بھارت نے خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی تھی بھارت نے نہ صرف کشمیر پر بلا جواز قبضہ کیا بلکہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک روا رکھا اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ آئے دن دخل در اندزی کررہا تھا،مگر اس بار اس کا پالا مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے پڑا اور اس کی جارحیت کا حکومت اور افواج پاکستان نے بھر پور جواب دیا،جس کے بعد بھارت کی نہ صرف 78سالہ اجارہ داری کا خاتمہ ہوا بلکہ بھارت کو جنگ میں تاریخی شکست کے بعد دنیا بھر میں رسوائی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان کی دفاعی لائن کا چرچا دنیا بھر میں اجاگر ہوا،جس پر پوری قوم کو فخر ہے،آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے،ہم نے ملک کی سالمیت،بقا اور استحکام کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کمیٹی ٹیکسلا میں پرچم کشائی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایم پی اے محسن ایوب خان،مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی،سید امجد حسین شاہ،حاجی علی اصغر اعوان،ملک وسیم شہزاد گجر، اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید،ملک طاہر محمود طاہری،شیخ ساجد محمود،ملک اللہ دتہ اعوان، کوارڈینیٹر بابو وسیم شاہ،نصیر پراچہ،سبطین خان،شعیب اختر،حمزہ رفیع سمیت دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی، پولیس فورس کی جانب سے ترانہ پیش کیا گیااوراس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا گیا آخر میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیااور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
