Categories: اہم خبریں

ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب

ٹیکسلا۔ سابق ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے کہا ہے کہ اس وقت قوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے،ہمیں عوام کے مسائل کا ادراک ہے جب بھی موقع ملا حلقہ کے عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کی، سابق ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا کہ ہمیں حلقہ کے عوام کا پرخلوص اعتماد حاصل ہے، اور بزرگوں کی رہنمائی میں ہم حلقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کرتے رہیں گے،حلقہ میں ہماری اور ہمارے بزرگوں کی عملی خدمات کے نشانات موجود ہیں،جو کام ہم بوجہ حکومت کے خاتمے کے مکمل نہ کر سکے وہ موجودہ اقتدار میں ہونے والوں لوگوں کو حلقہ کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کرنے چائیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھوک ملکہ ٹھٹھ خلیل میں ملک صدیق، ساجد شاہ، ملک قیصر، ملک امریز کی جانب سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرطلعت محمود عرف بھولا، ملک فیصل،ملک خورشید،حافظ ملک شبیر،ملک رفاقت،ملک مدثر، ملک ناصر، ٹھیکدار لیاقت، ملک شاہدطارق، نمبردار ارشاد،ملک جنید،ملک حمزہ،ملک محسن سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،منصور حیات خان نے کہا کہ یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں کے عوض ملا ہے اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اب ہمارا بھی یہ حق بنتا ہے کہ ملکی بقا، سالمیت اور استحکام کے لئے اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر صر ف اور صرف وطن عزیزکی سربلندی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کریں ہمیں اپنے علاقہ کے عوام پر فخر ہے

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

3 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

5 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

5 hours ago