اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 1.76 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.16 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اگست میں ملک سے 0.75 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہے۔
گزشتہ سال اگست میں ملک سے 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جولائی میں ملک سے 1.01 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اگست میں کم ہو کر 0.75 ملین ٹن ہو گئیں۔
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 7.84 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیاد ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 6.49 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…