ساگری (سردار بشارت،نمائندہ پنڈی پوسٹ)حافظ ملک سہیل اشرف سابق تحصیل ناظم کلر سیداں نے پی پی 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف کلرسیداں کے سئنیر رہنما حافظ ملک سہیل اشرف سابق تحصیل ناظم کلر نے پی پی 7 کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر یاسر رضوان کے آفس کہوٹہ میں جمع کروائے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 7 سے انشاءاللہ تحریک انصاف بھاری اگثریت سے جیتے گی اگر پارٹی نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ٹکٹ دیا تو پی پی 7 کی سیٹ جیت کر اہنے قائد عمران خان کو تحفہ دو گا عمران خان نے قوم کو وہ شعور دیا جو پچھلے ستر سال کوئی نہ دے سکا ان مذید کہنا تھا کہ ہم پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کریں گے پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی اسکی بھرپور حمایت کرو گا اس موقع پر طارق مرتضئ سابق چئیرمین ار ڈی اے راولپنڈی راجہ وحید، ناصر ستی،کرنل سعید نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور مل کر عہد کیا کہ پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی اسکی بھرپور حمایت کریں گے
110