اہم خبریں

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند ،آپریشنز آج سے معطل

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ رضاکارانہ علیحدگی پیکج دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی زیرصدارت اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر کے تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کا آپریشن بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسٹورز پر موجود تمام سامان کو مرحلہ وار ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا، جہاں متعلقہ حکام کی نگرانی میں سامان واپس یا نیلام کیا جائے گا۔ ملک بھر کے اسٹورز اور دفاتر میں موجود اشیاء کی شفاف طریقے سے نیلامی کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کرائے پر حاصل کردہ اسٹورز کو یکم اگست سے خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے جائیں گے، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثہ جات کی مالیت کا تخمینہ لگوانے کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

6 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

7 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

9 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

17 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

21 hours ago