ایبٹ آباد:اہلسنت والجماعت ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام عظیم الشان سلام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد سے ہوا، جس کی قیادت لالا شیر افضل اور راجہ راشد فاروقی کر رہے تھے۔
ریلی سپلائی، فوراہ چوک سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں پہنچ کر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ کارکنان کا جوش و ولولہ دیدنی تھا، سخت بارش کے باوجود شرکاء نے صحابہ کرام اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
جلسہ سے لالا شیر افضل، زبیر خان جدون، راجہ راشد فاروقی، مولانا حاجی محمد فاروقی، مفتی ندیم اختر، استاذالعلماء مولانا حسین معاویہ بالاکوٹی، مولانا مرتضیٰ جدون، محسن بشیر، مولانا پیر عبد الرحمن حنفی، مولانا سعید الرحمن، مولانا ملک بلال اعوان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اور اس کا تحفظ ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور عقیدہ ختم نبوت کے اور ناموس صحابہ کےتحفظ کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.