راولپنڈی(آصف شاہ)انڈیا کیخلاف افواج پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر11مئی کو ملک بھر میں یومِ تشکرکے طور پر منایا گیا، تمام مکاتب فکر نے ہر رنگ نسل برادری اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرافواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کہا
راولپنڈی میں “یومِ تشکر” منایا گیا اسکا مقصد پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی جانب سے ناپاک دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے پر شکر ادا کیا جا سکے۔ آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر عوام کا جوش و جذبہ دیدنی رہا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات جب ملک کی ایئر بیسز پر حملوں کی آوازیں سنائی دیں، تو راولپنڈی کے شہریوں سمیت مختلف مکاتب فکر نے ریلیاں نکالی اور نعرۂ تکبیر بلند کرتے رہے اورمسلح افواج سے یکجہتی کا اظہار کیا
نماز فجر کے بعد تمام مساجد میں ملک کی سلامتی، افواج کی کامیابی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہریوں نے ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں گئی پاکستان کے عوام نے اس عزم کے ساتھ کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وہ قوم اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے فتح ریلیوں کا انعقاد کیا جن میں شہریوں، وکلا، تاجروں، فنکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مرکزی مسلم لیگ، آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، راولپنڈی ایکشن کمیٹی، امن کمیٹی، اوورسیز پاکستانیز سوسائٹی اور انجمن تاجران کی قیادت میں بھی ریلیاں نکالی گئی ریلیاں قومی جوش و خروش کا عملی مظاہرہ تھیں۔
فنکاروں نے بھی اپنا کردار ادا کیا اورسویٹ ہومز کے بچوں نے بھی ریلیوں میں شرکت کی مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ یومِ تشکر صرف ایک دن نہیں بلکہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے جسطرح مسلح افواج نے پیشہ وارانہ طور پر دشمن کق دندان شکن جواب دیا اس سے یہ بات ظاہر ہوگی کہ ہماری فوج الحمد للہ ایک پروفیشنل اوردنیاء کی بہترین فوج ہے اقر ملک کو درپیش ہر مسائل میں عوام کے لیے میدان عمل میں ہوتی ہے مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں خواتین اراکین اسمبلی نے کہا کہ یہ دن ہماری افواج کے جذبۂ ایمانی، پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے اتحاد کا مظہر ہے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔