ملک بھر میں شب برآت آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی

آج ملک بھر میں شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ شہری نوافل، قرآن خوانی اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔

علمائے کرام کے مطابق شبِ برات رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے جس میں توبہ کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ علما کا کہنا ہے کہ شعبان کی پندرہویں رات کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کے رزق، زندگی اور موت سے متعلق فیصلے تحریر کیے جاتے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کے مطابق شبِ برات کو لیلۃ المبارکہ بھی کہا جاتا ہے، حدیث مبارکہ میں اس رات قیام اور اگلے دن روزہ رکھنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.