کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بیرون ملک چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسعد محمود بھی ان کے ساتھ ہیں۔ علاوہ ازیں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کا حق کم کرنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے ،ملکی سیاست میں نومبر ہنگامہ خیز ہو گا ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا یہ ترمیم آنی ہی نہیں چاہیے تھی، این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوں کا شیئربڑھایا تو جاسکتاہے ،اس میں کمی نہیں کی جاسکتی۔ اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کو دئیے گئے اختیارات کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے ۔ فضل الرحمن نے کہا 26 ویں ترمیم کیلئے 11 اراکین خریدے گئے تھے ، 26 ویں ترمیم کے وقت حکومت35 نکات سے دستبردار ہوگئی تھی۔