مری(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع مری میں معذور افراد کو سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے ویل چیئرز فراہم کی گئیں۔ویل چیئرز کی فراہمی سے معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں مری سے ایک اچھا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ناصرف معذور افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پہاڑی علاقے سے تعلق کی بنیاد پر ان کی مشکلات میں خاصی کمی رونماء ہوگی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسامہ اشفاق سرور اور ممبر نیشنل اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے مختلف محکموں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ صوبہ پنجاب اور اس میں بسنے والوں کو ان کے گھر کی دہلیز تک زبردست سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ایسی سہولیات کو آئندہ آنے والے وقت میں مزید تیز کیا جائیگا۔ایسے میں ایلیان مری کی موجودہ حکومت کو مکمل سپورٹ حاصل ہے۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…