175

ملکہ کوہسار میں بڑھتی غیر قانونی تعمیرات

مری(سید محمد احمد‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری کے حسن کوتباہ کرنے کیلئے غیر قانونی تعمیرات لنٹر مافیاء سرگرم پہاڑوں کو کاٹ کرکنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کردئیے گئے ہرطرف تباہی اوربربادی کے آثارنظر آنے لگے درختوں کی بے دریغ کٹائی،ہرطرف پڑی ہوئی ہزاروں ٹن مٹی اورجگہ جگہ کھڑی بلندوبالا عمارتیں تباہی کی داستانیں سنارہی ہیں تحصیل انتظامیہ اس مافیاء کے سامنے مکمل بے بس دکھائی دیتی ہے وزیر اعظم عمران خان کوایک شہری کی طرف سے کی گئی فون کال کے باوجود کسی قسم کاکوئی ایکشن نہ لئے جانے سے بھی اس غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے حوصلے بلندکردئیے ہیں سپریم کورٹ اس معاملے میں فوری نوٹس لے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں