مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری میں پیر کی دوپہر کوموسم سرما کی پہلی تیز برفباری ہوئی ۔شام گئے تک مری میں 2 انچ جبکہ گلیات میں 3انچ برف پڑ چکی تھی جبکہ وقفے وقفے سے برفباری کاسلسلہ جاری تھا۔ملک بھر سے کثیر تعدادمیں آئے ہوئے سیاح برفباری شروع ہونے پر خوشی کااظہارکرتے رہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباس شیرازی نے دیگرکے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے سہولیت سینٹرز کادورہ کیا ۔
دریں اثناءڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری نے کہا ہے کہ برفباری کے آغازسے قبل ہی الرٹ جاری کردیا گیا جس کامقصد ہنگامی صورتحال پر بروقت قابو پانا ہے،انہوں نے کہا کہ 16 ایمرجنسی ایمبولینسز،6 فائر وہیکلز،2 ریسکیو وہیکلز، 20 ریسکیو بائیکس پر دو سو پچاس سے زائد ریسکیو 1122اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔مری انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ سیاح مری آنے سے قبل موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…