مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملکہ کوہسار مری میں جشن آزادی پاکستان کے دوسرے روز بھی ہزاروں سیاحوں کی آمد جاری کے دوران پنجاب اور خیبر پختون کے سنگم پر واقع باڑیاں کے انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس سرٹیفکیٹ کی پڑتال کے نتیجے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں جس کی وجہ سے باڑیاں روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہد درجہ بڑھ گیا۔اس دوا ن پنجاب سے کے پی کے کی جانب جانے والی گاڑیوں کے دباو کے پیش نظر وہاں ٹریفک کی شدید بد نظمی اور سیاحوں کو پریان حال دیکھا گیا۔اس دوران ان سیاحوں کو جن کے پاس کرونا سر ٹیفکیٹ نہیں تھے ان کی گاڑیوں خبیر پختون خواہ میں داخل ہونے سے روک کر واپس کیا جا رہا ہے.۔اس صورت حال میں سٹی ٹریفک پولیس نے سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے موجودہ حالات کے تحت کرونا ویکسینیشن سرٹیفکٹ سمیت دوران ڈرائیونگ صبر وتحمل سے کام لیں اورکسی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں ٹریفک ترجمان مری ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں مری آنے والے سیاحوں کو خصوصی الرٹ جاری کیا ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.