اہم خبریں

ملزم نے زیشان کو قتل کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کی دو فائر کئے،بولنے کا موقع دیا نہ سانس لینے کا

راولپنڈی(شبیرسہام سے)
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقہ جھاگ گاؤں میں سکول کی طالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے پر میٹرک کے طالب علم نے فائرنگ کرکے سکول گیٹ کے سامنے 20 سالہ یتیم نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ قاتل تاحال قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔ مقتول نوجوان ذیشان نے سوزوکی پک اپ پر سکول کی طالبات کے لئے شفٹ لگائی ہوئی تھی جبکہ سکول سے شفٹ لے جانے کے دوران اکثر اوقات ملزم طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا اور بائیک پر سوزوکی کا پیچھا کرتا تھا۔ جس پر ڈرائیور نوجوان ذیشان نے ملزم کو منع کیا اور اس کی شکایت سکول انتظامیہ سے بھی کی تو ملزم نے اسی رنج میں نوجوان کی جان لے لی۔

مقتول نوجوان ذیشان کے ورثاء کے مطابق وقوعہ کے روز 17 اکتوبر کو دسویں جماعت کا طالب علم ملزم شجاعت شاہ تیس بور پسٹل لے کر سکول آیا۔ جسے سکول انتظامیہ نے پکڑ لیا لیکن سکول ٹیچر نے مبینہ طور پر ملزم کو چھوڑ دیا۔ چند گھنٹوں کے بعد سکول چھٹی کے وقت ملزم نے اسی پسٹل سے سکول گیٹ کے سامنے موجود ذیشان پر فائرنگ کی اور اس کی جان لے لی۔ ملزم نے چار گولیاں چلائیں جس میں دو فائر مس ہوکر دیوار پر لگے اور دو گولیاں نوجوان ذیشان کو جالگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ مقتول ذیشان کے بھائی فیضان اور بزرگ ماموں طارق محمود کا کہنا ہے کہ ملزم شجاعت شاہ کا تعلق جرائم پیشہ خاندان سے ہے۔ ملزم کا والد بھی قتل کے مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے۔

دادا بھی جیل میں قید کے دوران انتقال کر گیا تھا۔ وقوعہ کے روز ملزم شجاعت پسٹل لے کر سکول آیا تو فالکن سکول کی انتظامیہ نے اسے پکڑا لیکن پھر اسے چھوڑ دیا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ فالکن سکول انتظامیہ نے ملزمان کے خوف سے واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے تک اتار لئے ہیں اور فوٹیجز دینے کو تیار نہیں۔ مقتول ذیشان گھر کا واحد کفیل تھا۔ اس کی ناگہانی موت کے بعد گھر میں ویرانی کا منظر ہے۔ ذیشان کی والدہ کئی سال قبل وفات پاگئیں تھیں جبکہ والد بھی چند ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔ ملزم کی دیدہ دلیری کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ وقوعہ کے بعد اس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی یونیفارم میں ہاتھ میں گن اٹھائے ایک فوٹو اپلوڈ کی اور ایک تحریر لکھی کہ دو فائر کئے، بولنے کا موقع بھی نہیں دیا اور سانس لینے کا موقع بھی نہیں دیا۔ مقتول ذیشان کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی کے سربراہ سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Shahzad Raza

Recent Posts

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…

2 hours ago

مسلم لیگ ن کا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…

2 hours ago

چیئرمین سی ڈی اے روات ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد…

2 hours ago

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار…

2 hours ago