کلر سیداں مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر دو بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر ایک شخص کو زخمی کر دیا ۔تصور حسین سکنہ نمبل نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ روز ایک شیڈ کی صفائی چیک کر کے دوسرے شیڈ کی طرف جا رہا تھا کہ ہر دو پنڈورا کے قریب واقع پٹرول پمپ سے تھوڑا پیچھے عدنان شبیر اور وقاص شبیر سکنائے منیاندہ موٹر سائیکل پر آ گئے
جنہوں نے اپنے موٹر موٹر سائیکل سے مجھے ہٹ کیا جس سے میں موٹر سائیکل سے گر گیا ۔عدنان نے پسٹل نکال لیا اور مجھے کہا کہ ہاتھ اوپر کرو اور مجھ گرے ہوئے کو لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا
وجہ عناد یہ ہے کہ عدنان وغیرہ کیخلاف کچھ عرصہ قبل میں نے مقدمہ درج کروا رکھا تھا اور اس رنج کی بنا پر عدنان وغیرہ نے مجھے زدو کوب کیا اور پسٹل تان کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا