122

مفت آٹا مرکز میں بھگدڑ مچنے سے خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ مفت آٹے کی تقسیم بھگدڑ سے خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی عوام کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں مفت آٹے کی تقسیم بھگدڑ سے خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی عوام کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ مفت آٹا دن 12 بجے ملنا بند سرکاری آٹا نہ ملنے کی وجہ سے عوام اور پولیس میں بھگدڑ مچ گئی عوام نے کہوٹہ پنڈی روڈ بند کر دی ۔ یاد رہے کہ بہتر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جہاں عوام ذلیل و خوار ہوتے ہیں وہی لڑائی جھگڑا معمول بن گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے باوجود بھی حالات انتظامیہ کے کنٹرول میں نہ ہیں عوام علاقہ شہریوں کا فل فور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں