مفتی محمد اشفاق احمد سعیدی گولڑوی

استاذی و استاذالعلماء حضرت علامہ مفتی محمد اشفاق احمد سعیدی گولڑوی دام اللہ ظلہ آپ کا تعلق جنوبی پنجاب کی تحصیل کروڑ لعل عیسن سے ہے میں اگر یوں کہوں تو بے جا نا ہو گا کہ آپ خطابت کی دنیا کے بادشاہ ہیں اور اپنی مادری زبان سرائیکی کے اندر مایہ ناز شاعر بھی ہیں حضورﷺکی آل و اصحاب کا ذکر اس انداز سے کرتے ہیں

کہ دور دراز علاقوں سے لوگ آپکی گفتگو سننے کے لیے آتے ہیں اور عرصہ دراز سے اپ اپنے ادارہ جامعہ سعیدیہ عیدگاہ شمالی کروڑ لعل عیسن میں فریضہ تدریس و اہتمام بہترین صورت میں انجام دے رہے ہیں جہاں سے کئی طلباء اپنے سینوں کو نورِ دینِ مصطفی علیہ السلام سے منور و معطر کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں آپکا روحانی تعلق دربار عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف اسلام آباد سے ہے قبلہ
مفتی صاحب نے اپنی زندگی کا ایک طویل
عرصہ تقریباً21 سال سید السادات فخر السادات پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نصیرالدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ سفر و حضر میں گزرا اور اب تلک آپ زید مجدہ کی وہاں خصوصی ذمہ داریاں ہیں حضور نصیر ملت رحمہ اللہ کے صاحبزادگان کے ساتھ آپکا وہی رشتہ وہی تعلق قائم ہے

اور قبلہ پیر صاحب کے جانشین حضور جامی صاحب دامت برکاتہم القدسیہ نے
آپ کو خرقۂ و دستارِخلافت بھی عطا فرمایا۔اللہ تعالی ہمیں ان نفوسِ قدسیہ کی قدر کرنے اور ان سے فیض یاب ہونے کی توفیق بخشے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں