لکی مروت سے پلاٹ دیکھنے راولپنڈی آنے والاشخص ٹرین کی ٹکرلگنے سے جاں بحق ہوگیا۔چوکی حمیداں کے اے ایس آئی ظہیرنے بتایاکہ 38سالہ شریف اللہ پلاٹ دیکھنے کے لئے راولپنڈی آیا چھ بجے کے قریب دھمہ پھاٹک کے قریب موبائل پرکال سنتے ہوئے وہ ریلوے ٹریک پرچلاگیا اس دوران ہینڈفری کانوں میں لگائے وہ کال سن رہاتھاکہ راولپنڈی سے میانوالی جانے والی ٹرین آگئی اور وہ اس کی زد میں آکرموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
297