ہے جرم اگر وطن کی مٹی سے محبت
یہ جرم سدا میرے حسابوں میں رہے گا
قوموں کی زندگی میں بعض دن اس قدر اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کہ ان کا تذکرہ دلوں کو ایمانی جوش و خروش سے بھر پور کر دیتا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں چودہ اگست کا دن بھی اسی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ محض ایک دن ہی نہی ہے۔ بلکہ تحریک پاکستان کے مجاہدین کے بے مثال جذبہ قربانی کا پیغام بھی ہے۔ یوم آزادی پاکستان کا ایک قومی تہوار ہے۔ یہ دن1947میں پاکستان کی برطانوی راج سے آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ اور یہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے ہمیں یہ آزاد ریا ست ملی۔پاکستان بنانے کے لیے ہمارے آباوُاجداد نے جو قربانیاں دی ان کو ہم کبھی بھی بھلانہیں سکتے۔ اس دن کی تاریخی عظمت کے پیش نظر وطن عزیز کا ہر شہر اور قریہ میں سبز ہلالی جھنڈوں اور روشنیوں سے سجاوٹ کا سلسلہ اس ماہ کے آغاز سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ جس سے فضا قومی جذبے سے بھر پور نظر آتی ہے۔ ملک بھر میں سرکاری ونجی سطح پر ریلیاں، پرچم کشائی کی تقاریب اور ثقافتی مظاہرے منعقد کیے جاتے ہیں۔ مساجد میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کرائی جاتی ہیں۔
آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو آزاد پیداہے ہر انسان کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گذارے۔ مگر افسوس برصغیر کے مسلمانوں کو یہ حق حاصل نہی تھا اور اس حق کو حاصل کرنے کے لیے کبھی سوچا ہے کہ آزادی پاکستان کی پہلی صبح کیسی تھی؟ وہ صبح گولیوں کی آوازوں، جنازوں، کی صفوں اور قربانیوں کی خوشبو سے طلوع ہوئی تھی۔ ہمیں ملی ہوئی آزادی کسی میلے کا تحفہ نہی۔یہ ہمارے بزرگوں اور جوانوں کے خون کا نتیجہ ہے۔ جنہوں نے ہمارے لیے یہ دن ممکن بنایا۔
78سال پہلے ہمارے بزرگوں نے خواب دیکھا قربانی دی اور پاکستان کی صورت میں ہمیں ایک ایسی نعمت دی جو دنیا کے نقشے پر ایک غیور اور ازاد قوم کی پہچان ہے۔ تو پھر اتنی عظیم قربانیوں اوراسلام کے نام پر حاصل ہونے والے وطن سے ہمیں محبت کیوں نہ ہو گی۔ہمارے لوگ چاہے ان کا تعلق کسی بھی فرقے عقیدے یا سیاسی جماعت سے ہو کبھی بھی ملک کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑھتا ہے تو سب افراد متحد ہو کر اس مشکل کا مقابلہ کرتے ہیں۔
جیسا کہ حالیہ جنگی کشیدگی میں پاکستانی عوام کا جذبہ حب الوطنی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگرچہ پاکستان پر امن ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے۔ لیکن اپنے دفاع اور قومی وقار پر کوِئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ جہاں تک پاک افواج کا تعلق ہے۔ہماری افواج نے آپریشن”بنیان المرصوص“ کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور مکار دشمن کا غرور خاک میں ملانے پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ پوری قوم میں ایک نیا جذبہ اور ولولہ پیدا ہوا۔ جسکی وجہ سے2025”جشن آزادی“ کے ساتھ ”معرکہ حق“ کی کامیابی کا جشن بھی بڑھے پر جوش انداز سے منایا جا رہا ہے کیوں کہ ”معرقہ حق“ کی فتح نے اس دن کی چاشنی کو اور بڑھا دیا۔ بس رب کریم وطن عزیز پا کستان اور افواج پاکستان کی
حفاظت فرمائے اور ہمارے پیارے ملک میں امن وامان ترقی اور خوش حالی کے دروازے کھول دے اور اسے اسلام کا مضبوط قلعہ بنا دے (امین)
سیدہ روبینہ
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…
آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…