معروف کاروباری شخصیت راجہ محمد دلاور ساگری میں سپرد خاک جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

علاقے کی جانی و پہچانی شخصیت اور آئرن سٹور ساگری کے اونر راجہ خان دلاور خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں ساگری کے آبائی قبرستان میں سینکڑو‌ں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا. نماز جنازہ مولانا ثاقب یاسین طاہری نے پڑھایا. نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی، سماجی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ دور و نزدیک سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں نماز جنازہ عمائدین اور عوام علاقہ نے جملہ لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں