Categories: علاقائی

معروف ماہرِ تعلیم، نامور شاعر و ادیب راجہ مختار احمد سگھروی کا شہرۂ آفاق سفرنامہ “اسفارِ مقدس” کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سفرنامے کا پہلا ایڈیشن دسمبر 2024ء میں منظرِ عام پر آیا تھا، جسے ادبی و علمی حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ قارئین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور مقبولیت کے پیشِ نظر اب اس کا دوسرا ایڈیشن ستمبر 2025ء میں اردو سخن، چوک اعظم (لیہ) نے شائع کیا ہے۔

کتاب کی وقعت اور ادبی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے ممتاز علمی و ادبی شخصیات کے مضامین اور آراء بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں حضرت علامہ رفاقت علی حقانی، ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی، پروفیسر سید نصرت بخاری، ناصر ملک، شہزاد حسین بھٹی، گوہر رحمن گوہر اور اقبال زرقاش جیسے معتبر نام شامل ہیں۔ اس سے پہلے ان کے دوشعری مجموعے “یہی کمائی ہے”، “بِیتے لمحے یاد آئے”اور ایک سفرنامہ”اسفار مقدس”کا (ایڈیشن اول) منصہء شہود پر آ چُکے ہیں۔
راجا مختار احمد سگھروی نے اپنی کُتب علمی و ادبی شخصیات کو تحفتاً پیش کیں۔

شہزاد حسین بھٹی

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

3 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

4 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

7 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

7 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

7 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

7 hours ago