اہم خبریں

معروف غزل گو شاعر سلطان رشک انتقال کر گئے

معروف غزل گو شاعر اوربرصغیر پاک و ہند کے کلاسیکی ادبی رسالے ماہنامہ” نیرنگ خیال” راولپنڈی کے مدیر اعلاسلطان رشک راولپنڈی میں انتقال کر گئے ،سلطان رشک 10اپریل1943کو دہلی میں پیدا ہوئے،قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے پہلے چند سال گوجر خان اور پھربعد ازاں راولپنڈی منتقل ہوئے،گورڈن کالج راولپنڈی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ،کالج میں تعلیم کے دوران ہی ادبی سرگرمیوں میں متحرک ہوئے ،دسمبر1963میں حکیم یوسف حسن کے انتقال پر کلاسیکی ادبی رسالے نیرنگ خیال کے مدیر بنے جسکی ادارت تادم مرگ نبھاتے رہے

،نیرنگ خیال میں برصغیر پاک و ہند کے تمام نامور شعراء اور ادیبوں کی نگارشات تسلسل سے شائع ہوتی رہی ہیں،سلطان رشک کا اولین شعری مجموعہ ”دریا کی دہلیز”تھا بعد ازاں ”کاغذ کا گھر”کے نام سے دوسرا شعری مجموعہ بھی شائع ہوا،طنز ومزاح پر مبنی رسالے”اردو پنچ”کے بھی مدیر رہے ، جڑواں شہروں کی معروف ادبی شخصیات احمد فراز،سید ضمیر جعفری،جوش ملیح آبادی،کرنل محمد خان ،نثار ناسک،سید عارف،شوکت مہدی،کرنل سید مقبول حسین ،زاہد حسن چغتائی،ڈاکٹر رشید نثار،حکیم فضل الٰہی بہار ،عائشہ مسعود ملک سے رفاقت رہی ،لیاقت روڈ پرنیرنگ خیال کادفتر کئی دہائیوں تک ادبی سرگرمیوں کا مرکز رہا،

صدر جی پی اوکے سامنے شیزان ہوٹل میں سلطان رشک کی معیت میں سید عارف،شوکت مہدی،کرنل سید مقبول حسین جیسی ادبی شخصیات روزانہ مغرب کے بعد محفلیں سجاتیں جو کئی گھنٹے تک جاری رہتیں،کئی سال قبل فالج کے مرض میں مبتلا ہوئے لیکن اسے مجبوری نہ بنایا اور علالت کے باوجود باقاعدگی کیساتھ نیرنگ خیال کی اشاعت کا اہتمام کرتے رہے

admin

Recent Posts

اسپائر اکیڈمی، واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب

واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس…

10 minutes ago

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…

3 hours ago

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…

3 hours ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

4 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

4 hours ago