معروف سیاسی و سماجی شخصیت سراج احمد خان بھابڑا بازار  میں سپرد خاک

معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابقہ کونسلر اور بھابڑا بازار کی جانی پہچانی شخصیت سراج احمد خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے عوامی خدمت، فلاحی کاموں اور خدمتِ خلق کی سیاست میں سرگرم عمل رہے۔ ان کی وفات پر اہل علاقہ، سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

سراج احمد خان کو علاقے میں ان کی بے لوث خدمات، شرافت، دیانتداری اور عوام دوست رویے کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ بطور کونسلر انہوں نے علاقے کی ترقی، صفائی، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے سیاست کو ذاتی مفاد کی بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ عیدگاہ قبرستان میں معروف عالم دین مولانا طاہر کلیم صاحب نے پڑھائی، جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیاسی رہنما، تاجر برادری، سماجی کارکن، اہل محلہ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے جنازے میں شرکت کر کے ان سے اپنی محبت کا ثبوت دیا۔

مرحوم کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سراج احمد خان کی کمی ایک طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔ وہ واقعی “بھابڑا بازار کی پہچان” تھے، اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ (آمین)

admin

Recent Posts

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…

1 hour ago

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…

1 hour ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

2 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

2 hours ago

گوجرخان صوبائی محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقادگوجرخان

صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا…

3 hours ago