پنجابی زبان، ثقافت اور ادب کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ادبی تنظیم دل دریا پاکستان (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف ادیب و پنجابی شاعر ابرار شاکر کے پنجابی (گھیبی لہجے) میں تحریر کردہ نعتیہ مجموعے “نور نی نگری” کی شاندار تقریبِ رونمائی 12 اگست 2025ء بروز منگل سہ پہر 4 بجے ایمبیلیم ہائی سیکنڈری سکول، نزد حیدری چوک، سیٹلائیٹ ٹاؤن، راولپنڈی میں منعقد ہو گی۔
تقریب کی صدارت معروف پنجابی ادیب و شاعر علی احمد گجراتی فرمائیں گے، جب کہ مہمانانِ خصوصی و اعزاز میں نمایاں علمی و ادبی شخصیات پروفیسر ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی، پروفیسر نصرت بخاری، کرنل (ر) مرتضیٰ علی شاہ اور راجہ مختار احمد سگھروی شامل ہوں گے۔
تقریب میں جہاں کتاب کے فکری و ادبی مندرجات پر گفتگو ہو گی، وہیں پنجابی نعتیہ شاعری اور زبان و ثقافت پر بھی مفصل تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس تقریب کو ادبی، روحانی اور فکری سطح پر ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
تقریب کا انعقاد دل دریا پاکستان (رجسٹرڈ) کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے، جب کہ تنظیمی ٹیم میں سینئر نائب صدر پنجاب شہزاد حسین بھٹی، اقبال زرقاش اور دیگر متحرک ارکان شامل ہیں۔
اس روحانی و بامقصد تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب، انگلشرز انٹرنیشنل اور ثبات پاکستان کا خصوصی تعاون بھی حاصل ہے۔
پنجابی زبان و ادب سے محبت رکھنے والے تمام اہلِ ذوق کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…