مظہر سجاد انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ گوجرخان میں تعینات سب انسپکٹر مظہر سجاد کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی ،دوست احباب اور عزیز اقارب نے مبارک باد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف تھانہ جات میں خدمات سر انجام دینے والے انسپکٹر مظہر سجاد پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی میں بطور انچارج پوسٹ خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں مظہر سجاد انتہائی پروفیشنل پولیس آفیسر ہیں وہ اس سے قبل تھانہ کہوٹہ،کلرسیداں،مندرہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں حالیہ پروموشن بورڈ اجلاس میں ان کو باقاعدہ سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر قی دی گئی ترقی ملنے پر دوست احباب اور عزیز اقارب نے انھیں مبار ک باد پیش کی۔یاد رہے کہ انسپکٹر مظہر سجاد کا تعلق تھانہ روات کے گاؤں ڈھوک میجر ابن چک سے ہے۔