راولپنڈی (حافظ عزیر شفیق) — ملک کے مشکل وقت میں پاکستان کا بیٹا نوید احمد ، اونر سپر فکس آج صبح پانچ بجے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے۔ اپنی والدہ کے نام پر قائم ماں جی فاؤنڈیشن کے تحت وہ سوات اور بنیر کے متاثرہ عوام کے لیے فوری امداد کے ساتھ روانہ ہو گئے۔
ماں جی فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین کے لیے راشن، کھانے پینے کی اشیاء، کچن کا سامان اور روزمرہ ضروریات روانہ کی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج کی مکمل سپورٹ بھی حاصل ہے تاکہ امدادی سرگرمیاں شفاف اور تیز رفتاری سے ممکن ہو سکیں۔
چیئرمین ماں جی فاؤنڈیشن نوید احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ تین سے چار دن تک خود سوات اور بنیر میں موجود رہیں گے تاکہ متاثرہ عوام کو نہ صرف راشن بلکہ کیش، طبی امداد اور ہر ممکن سہولت اپنی نگرانی میں فراہم کر سکیں۔
ماں جی فاؤنڈیشن کی ٹیم پہلے ہی موقع پر موجود ہے اور دل و جان سے خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت سرگرم عمل ہے۔
یہ قدم نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے سہارا ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کی ایک عظیم مثال بھی ہے۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…