لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب میں مسیحی برادری کی شادیاں سرکاری طور پررجسٹرکرنےکافیصلہ کرلیا، اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے میونسپل کارپوریشنز اور دیگر اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے مسیحی برادری کی شادیاں سرکاری طور پررجسٹرکرنےکافیصلہ کرلیا ، مسیحی برادری کی شادیاں پہلی باریوسی میں براہ راست رجسٹرہوں گی۔اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے میونسپل کارپوریشنز اور دیگر اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی شادیاں اب گرجا گھروں کے ساتھ یونین کونسل اور اقلیتی امور کی وزارت میں بھی رجسٹرڈ ہوں گی۔یاد رہے یونین کونسلز میں مسیحی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کی عبوری اجازت 2020 میں ایک سال کیلئے دی گئی تھی تاہم صوبائی محکمہ اقلیتی امور کی کاوشوں سے رجسٹریشن میں 18 ماہ کی مدت کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔خیال رہے سال 2019 میں سپریم کورٹ نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ اور نادرا کو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
116