کلرسیداں (یاسر ملک) مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں، چوہدری اعجاز گجر۔تحریک انصاف کے راہنما اور ممتاز قا نون دان چوہدری اعجاز گجر نے کہا ہے کہ میرے نام سے بعض اخبارات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اور حمایت کا اعلان شائع کرایا گیا جس کی میں سختی سے تر دید کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔اپنے جاری اخباری بیان میں چوہدری اعجاز گجر نے کہا کہ ان کے گاؤں ادھوالہ میں منعقدہ تقریب کے حوالے سے مقامی مسلم لیگی راہنما چوہدری نعیم بنارس نے اپنی سیاسی دوکان چمکا نے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے میرے نام سے منسوب ایک من گھڑت حمایت کا بیان اخبارات میں شائع کرایا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چوہدری اعجاز گجر نے مزید کہا میرے گاؤں ادھوالہ کی مقام پر تعمیر گلی کے گرانٹ فراہم کرنے پر ایم پی اے راجہ صغیر کا شکریہ ادا کرنے کی تقریب میں میری شمولیت کو غلط رنگ دیا گیا۔ بلا تفریق تعمیراتی کام کرانے پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے شکر گزار ضرورہیں لیکن اپنی سیاسی جماعت کی تبدیلی کا کوئی اعلان اس تقریب میں نہیں کیا اپنی جماعت تحریک انصاف میں کھڑا ہوں میں نے کسی مسلم لیگی راہنما کی سیاسی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ میری سیاسی پوزیشن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے۔ اس بھونڈے اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران کا سپاہی ہوں مسلم لیگ ن میں شمولیت یا حمایت کا نہ کوی فیصلہ کیا اور نہ ہی ایسا کوئی بیان دیا۔ میری اپنی جماعت پی ٹی آئی میں ایک مقام ہے اور میرے سیاسی قد کاٹھ کا غلط فائدہ میں ہر گز کسی کو نہیں اٹھانے دونگا۔میرے وابستگی تحریک انصاف کے ساتھ ہے جو مرتے تک رہے گی، جھوٹے اخباری بیانات سے اس کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…